اچھی کارکردگی کرنے والوں کی محکمہ قدر کرتا ہے،طیب حفیظ چیمہ

اچھی کارکردگی کرنے والوں کی محکمہ قدر کرتا ہے،طیب حفیظ چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم سیل)چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ اچھی کارکردگی کرنے والوں کی محکمہ قدر کرتا ہے اور انکی حوصلہ افزائی میں کوئی کوتاہی نہیں کی جا ئے گی ۔انہوں نے 87ٹریفک افسران ،وارڈنز ،لیڈی وارڈنز اور اہلکاروں کو بہتر کارکردگی پر 2لاکھ روپے مالیت کے نقد انعامات تقسیم کئے ،انعامات حاصل کرنیوالوں میں 8انسپکٹرز ،54وارڈنز،8لیڈی وارڈنزاور 17ٹریفک اہلکار شامل ہیں۔سی ٹی او نے سیفٹی مینجر اٹلس ہنڈا تسلیم شجاع کے ہمراہ پولیس ڈرائیونگ سکول کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسے تسلی بخش قرار دیا ۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ وارڈنز اور اہلکاروں کو چاہیے کہ وہ اپنی ڈیوٹی عبادت سمجھ کر اداکریں تاکہ دنیا کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی بھی ان سے راضی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ سکول کی کارکردگی قابل تحسین ہے کہ اس نے بہت قلیل عرصے میں ترقی کی منازل طے کی اور شب وروز عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہےَ۔

مزید :

علاقائی -