جیب تراشی کے واقعات میں لوگ نقدی اور موبائلوں سے محروم

جیب تراشی کے واقعات میں لوگ نقدی اور موبائلوں سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور( بیورورپورٹ) عیدالاضحی کے موقع پر جیب تراشی کے واقعات میں ہزاروں روپے اور موبائل فون لوٹ لئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق الہٰ آباد کی منڈی مویشیاں میں قربانی کے جانور کی فروختگی کے دوران جیب تراش افتخار شاہین کی جیب سے 31ہزار روپے اڑا کر لے گئے جبکہ پتو کی کی ایک مارکیٹ میں علی کی جیب سے جیب تراش موبائل فون اور نقدی رقم لیکر فرار ہو گئے اسی طرح پیرو والا روڈ پر ناکہ زن ڈاکوؤں نے محمد شاہ سے موبائل فون اور نقدی رقم چھین لی ۔پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

مزید :

علاقائی -