رشتہ داروں نے ہیر کے نوجوان کو دھوکے سے بلا کر رنگ روڑ پر قتل کر دیا ملزمان فرار

رشتہ داروں نے ہیر کے نوجوان کو دھوکے سے بلا کر رنگ روڑ پر قتل کر دیا ملزمان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(بلال چودھری) رشتہ داروں نے دھوکہ سے ہیئر کے رہائشی نوجوان کوآرے بازار کے قریب رنگ روڈپر بلا کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے،پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کی نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا جسے بعد ازاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 24سالہ رفیق ہیئرگاؤں کا رہائشی تھا اور اس کی اپنے رشتہ دار محمد یونس سے کچھ روز قبل لڑائی ہوئی تھی ۔نمائندہ ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول کے بھائیوں محمد جمیل ،گلفام ، اور محمد اشرف نے بتایا کہ رفیق کو گزشتہ روز ان کے رشتہ دار لاڈو ،بابا بشیر اور محمد یونس نے ایک تقریب میں آرے بازار کے قریب مدعو کیا۔ جب وہ وہاں پہنچا تو ملزمان پہلے سے ہی تیار بیٹھے تھے انہوں نے تشدد کر کے محمد رفیق کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔مقامی افراد نے رنگ روڈ پر رفیق کی نعش دیکھی تو پولیس کو اطلاع دی جس نے مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے ہمیں اطلاع دی ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا ہے اور ان کی تلاش کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔مقتول کی نعش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جسے بعد ازاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، اس موقع پر کئی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

مزید :

علاقائی -