سٹیٹ بینک نے ویلیو چین کنٹریکٹ فارمر فنانسنگ رہنماء اصول جاری کردیئے
لاہور ( کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک نے ویلیو چین کنٹریکٹ فارمر فنانسنگ رہمنا اصول جاری کردیئے ۔ اب بینکس چھوٹے کاشت کاروں اور ایگرو بیس صنعت کو قرض دے سکیں گے۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ نئے رہنما اصولوں کا مقصد بینکوں، کاشت کاروں اور ویلیو چین ایجنٹ کے درمیان باہمی نفع بخش روابط قائم کرنا ہے۔ کنٹریکٹ فارمنگ میں بینکس چھوٹے کاشت کاروں سے رسمی یا غیر رسمی معاہدے کر سکیں گے۔ اس میں روایتی ضمانتی شرائط کے بجائے، ویلیو چین میں شامل عاملین کے درمیان منظم کمرشل تعلقات میں سہولت کاری کے ذریعے تجارتی سمجھوتے کیے جاتے ہیں۔
ویلیو چین کنٹریکٹ فارمر فنانسنگ اسکیم متعارف کرانے سے کاشت کاروں کو بینکوں سے قرضے مل سکیں گے اور ان قرضوں کو پراسیسرز کی ضمانت حاصل ہو گی۔