دکھ درد میں مبتلا ہم وطنوں کی تکلیف بانٹنا ہی دراصل انقلاب ہے ، عرفان دولتانہ
لاہور ( جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان اب ایک سال بعد انتخابات کااعلان کررہے ہیں لیکن وہ یاد رکھیں کہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے ۔ دکھ درد میں مبتلا ہم وطنوں کی تکلیف بانٹنا ہی دراصل انقلاب ہے سیلاب زدگان کی مدد و بحالی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جا رہی ہے۔
ہم بار بار گزارش کرتے ر ہے کہ عمران خان صاحب اور قادری صاحب یہ دھرنے اور سیاست چلتے رہیں گے، آئیے ہم مل کر پہلے سیلاب میں گھرے اپنے بہن بھائیوں کی مدد کریں اور ان کا ہاتھ تھامیں مگران کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی او روہ موسیقی کی محفلوں میں سردھنتے رہے ۔بدقسمتی سے انہوں نے خدمت خلق اور خدا کو راضی کرنے کا یہ موقع ہاتھ سے کھو دیا ۔وہ ساری عمر قوم کو اس سوال کا جواب دیتے رہیں گے جب سیلاب ہمارے گھروں کی تباہیاں کررہاہے تھا تو عمران خان اورقادری نے ہمارے لئے ہمدردی کے دو لفظ بھی نہیں کہے۔ ان دھرنوں نے برادرملک چین کے صدر کا دورہ موخر کرایا جس سے ملک کی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ،اس پر قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی ۔ جو لوگ سیلاب زدگان کی مدد کررہے ہیں دنیا اور آخرت میں اس نیک عمل کا اجر خداہی دے گا۔یہ لوگ عید پر اپنے بچوں سے دور رہ کر مصیبت زدہ بہن بھائیوں کیلئے ایثار اوربھائی چارے کی مثال قائم کر رہے ہیں