صاف پانی پراجیکٹ جلد شروع کرنے کے اقدامات کئے جائیں ،مزید تاخیر کی گنجائش نہیں :شہباز شریف
لاہور(جنرل رپورٹر )وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے عیدالاضحی کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس اور صوبائی سیکرٹری داخلہ کواس ضمن میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے موقع پر عوام کے جان و مال کے تحفظ اورپرامن فضا کو برقرار رکھنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے - قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس رہیں اور آپس میں قریبی رابطہ رکھیں- وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ مساجد،امام بارگاہوں اور عید کے اجتماعات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ پولیس حکام سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لینے کےلئے خود فیلڈ میں موجود رہیں اور امن وامان کی فضا برقرار رکھنے کےلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے مرتب کردہ سکیورٹی پلان پر ہر قیمت پر عملد رآمد یقینی بنائیں- وزیر اعلی نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تفریحی اور اہم مقامات پر اضافی پولیس فورس کے ساتھ ایلیٹ فورس تعینات کی جائے اور سینئر افسران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ کیلئے خود فیلڈ میں موجود رہیں اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے ۔علاوہ ازیںصاف پانی پراجیکٹ کا جائزہ لینے سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ صاف پانی پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جس پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں - پینے کے صاف پانی کا تعلق براہ راست انسانی زندگیوں اوران کی صحت سے جڑا ہواہے، ےہی وجہ ہے کہ حکومت نے شہریوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے لئے ایک بڑا منصوبہ بنایاہے جس پر عملدرآمد سے شہریوں کو پینے کا صاف پانی میسر ہوگا -وزیراعلیٰ نے کہاکہ منصوبے کو فاسٹ ٹریک پر ڈالا جائے اور پہلے مرحلے میں 12کی بجائے 18اضلاع میں صاف پانی پراجیکٹ شروع کرنے کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے جبکہ باقی 18اضلاع میں بھی اس منصوبے کو شروع کرنے کے لئے ا بھی سے پلاننگ کا آغاز کر دیا جائے-وزیراعلی نے ہدایت کی کہ غیر فعال واٹر سکیموں کو بھی فنکشنل کرنے کے لئے جامع منصوبہ بنایا جائے اور بڑے شہروں کے حوالے سے علیحدہ پلان تیار کیا جائے-اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے ایم بی اے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طالب علم عرفان حسن نے ےہاں ملاقات کی -طالب علم عرفان حسن کے والدین بھی اس موقع پر موجود تھے -وزیراعلیٰ نے طالب علم عرفان حسن اور اس کے والدین کو ایم بی اے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباددی- وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ا س موقع پرطالب علم عرفان حسن سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی محنت اور والدین کی دعاﺅں کے باعث آپ کو ایم بی اے میں شاندار کامیابی ملی ہے -میرا یقین کامل ہے کہ محنت کبھی رائےگاں نہیں جاتی اور اﷲ تعالیٰ بھی محنت کرنے والے کا ہاتھ تھام لیتاہے-وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب حکومت طالب علم عرفان حسن کے پی ایچ ڈی کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے تمام اخراجات برداشت کرے گی-اس موقع پر وزیراعلیٰ نے طالب علم عرفان حسن کو ایک لاکھ روپے کا انعام دیا -طالب علم عرفان حسن نے وزیراعلیٰ سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میں آپ کا بہت مدا ح ہوں ،آپ نے جس طرح سیلاب متاثرین کی مدد کی ہے ، تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی-طالب علم عرفان حسن کے والد ین نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف حقیقی معنوں میں خادم پنجاب ہیں اور انہو ںنے آج ہمیں دعوت دے کر ہماری بہت حوصلہ افزائی کی ہے جس پرہم ان کے شکر گزار ہیں -
وزیر اعلی پنجاب