ہزارہ ڈویژن کے علاوہ دیگر علاقوں میں عید کا دوسرا دن ، پرویز خٹک نے نوشہرہ میں نماز عید ادا کی
پشاور/بنوں/ مہمند /درہ آدم خیل/ کوئٹہ (آئی این پی) خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن کے علاوہ دیگر علاقوں میں عید کا دوسرا دن ‘ صوبے کے بعض حصوں میں گزشتہ روز بھی عید منائی گئی تھی‘ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے نوشہرہ میں نماز عید ادا کی ‘ گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی (آج) پیر کو ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ عید منائیں گے‘ بلوچستان کے بھی بہت سے علاقوں خاص طور پر جہاں افغان مہاجرین مقیم ہیں وہاں پر عید الاضحی منائی گئی ۔ بنوں اور پشاور میں بکہ خیل کے ٹی ڈی پیز کیمپوں میں مقیم افراد نے عید الاضحیٰ کی نماز ادا کردی گئی۔پشاور اور شمالی وزیرستان کے علاقوں میں اتوار کو عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے، صبح آئی ڈی پیز کیمپ میں مقیم افراد نے نماز عید الاضحیٰ ادا کی
عید کا دوسرا دن