اسلام آباد ، کراچی میں آپریشن ،7دہشتگرد ہلاک،درجنوں گرفتار
اسلام آباد، کراچی (خصوصی رپورٹ )عید پر دہشتگردی روکنے کیلئے اسلام آباد اور کراچی میں آپریشن کیا گیا جس میں سینکڑوں پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے حصہ لیا جبکہ حساس اداروں نے بھی اہم کردار ادا کیا ۔ کراچی میں 7دہشتگرد مارے گئے جبکہ 3 کو گرفتار کر لیا گیا ، اسلام آباد میں گرفتار کئے جانے والوں کی تعداد درجنوں میں ہے۔ پولیس نے ایک جھڑ پ میں سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے جن میں جنوری میں ایس پی سی آئی اے چودھری اسلم (شہید)پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اور حملے کے حوالے سے سہولتیں فراہم کرنے والے بھی شامل ہیں۔تفصیل کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف یہ کارروائی ایک خفیہ اطلاع پرکی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ ضلع ملیر میں سعودآباد کے قریبی علاقہ ایوب گوٹھ میں کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گرد موجود ہیں،اس پر پولیس نے ایوب گوٹھ کا محاصرہ کرکے کچی آبادی میں داخل ہوئی اس پر دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کی اور دستی بم پھینکے۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس میں سات دہشت گرد مارے گئے۔ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار احمد خان نے بتایا کہ مرنے والے ساتوں دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ہے ، ان میں لیاری ایکسپریس وے پر ایس پی چودھری اسلم پر حملہ کرنے والے خود کش بمبار کابھائی اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا عثمان بھی شامل ہیں جو حملے کے حوالے سے طالبان قیادت سے رابطہ میں تھا ، اس کے علاوہ دھماکہ خیز مواد فراہم کرنے والا لال زادہ اور گاڑی میں بارود بھرنے والا امین بھی مارے گئے۔ دو دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔اس کے علاوہ رینجرز نے کوئٹہ ٹاﺅن میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی، اسی دوران میں کالعدم تحریک طالبان کے انتہائی خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا جس کے قبضے سے بیس کلو وزنی ایک بم، پانچ بوریاں بارودی مواد، راکٹ لانچرز،خودکش جیکٹس اور کلاشنکوفوں سمیت مختلف اقسام کے سترہ ہتھیار برآمد ہوئے۔ اس کارروائی میںرینجرز کے تین سو اہلکاروں نے حصہ لیا جن میں انسداد دہشت گردی سکواڈ بھی شامل ہے۔وفا قی پویس کا جر ائم پیشہ عنا صر کے خلا ف کر یک ڈاﺅن ۔مختلف کا روائیوں کے دوران16ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے جعلی کر نسی،5کلو 60گر ام چرس ، وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ 04پسٹل معہ ایمو نیشن ، ایک خنجر ،51بو تلیں شراب ، ہیر وئن اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلا ف مقدما ت درج کر لیے۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ آبپا رہ پولیس نے دوران گشت ملزم شمشاد خا ن کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 35بو تلیں شراب بر آمد کرلی۔ تھا نہ بھا رہ کہو پولیس نے دوران گشت ملزم اجمل حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1کلو 25گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ ما ر گلہ پولیس نے دوران گشت ملزم غلا م کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 4بو تلیں شراب بر آمد کرلی۔تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے دوران گشت ملزم آ صف مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 12بو تلیں شراب بر آمد کرلی۔ تھا نہ تر نو ل پولیس نے دوران گشت ملزم عا بد علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 110گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔ تھا نہ رمنا پولیس نے دوران گشت ملزم اکر ام اللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1کلو 50گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ سبزی منڈی پولیس نے دوران گشت ملزم اکبر خا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے1کلو 175گر ام چرس بر آمد کرلی۔ جبکہ دوران گشت ملزم زمر د خا ن سے 600گر ام ہیروئن، ملزم الف شاہ سے خنجر اور محمد صدیق کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے جعلی کر نسی بر آمد کرلی۔تھا نہ بنی گا لہ پولیس نے دوران گشت ملزم محمد ایا ز خا ن کو گرفتا ر کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بو رمعہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔تھا نہ کو رال پولیس نے قتل میں ملو ث گرفتار تین ملزمان محمد رمضا ن ، محمد فیا ض اور محمد شکیل کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 03پسٹل 30بو ر معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ۔ تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے دورا ن گشت دو ملزمان شہباز احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن اور ملزم میر پیر زادہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1کلو 10گر ام چرس بر آمد کرلی۔ ملزمان کے خلا ف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس ایس پی اسلام آ باد عصمت اللہ جو نیجو نے پولیس افسران و ملازمان کی اچھی کا رکر دگی کو سرا ہا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ او ز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا جر ائم پیشہ عنا صر کے خلا ف کر یک ڈاﺅ ن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں
کراچی