قربانی سے پہلے قربانی ، شیخ رشید کی پیشن گوئی درست ثابت نہ ہوسکی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا قربانی سے پہلے قربانی کا دعویٰ درست ثابت نہ ہوسکا، وہ موجودہ حکومت کے حوالے سے بیانات دیتے رہے ہیں کہ عید قربان سے قبل حکومت کی قربانی ہوجائے گی لیکن یہ قربانی تونہیں ہوسکی البتہ ایک اورمسلم لیگی رہنما اعجاز الحق نے شیخ رشید کا نام لیے بغیر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ نواز شریف حکومت کی قربانی کا دعویٰ کرنے والے اب خوداپنی قربانی دیدیں کیونکہ ان کاایک اور دعویٰ جھوٹ ثابت ہوا ہے اور ان کی قربانی سے کسی اور کا بھلا ہوسکتا ہے۔عیدالاضحی کے دن ابھی تک اس بارے میں شیخ رشید کے کسی بیان کی اطلاع موصول نہیں ہوسکی ۔