بھارت کی دن بھر بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا شدید احتجاج

بھارت کی دن بھر بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا شدید احتجاج
بھارت کی دن بھر بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا شدید احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے بھارت کی طرف سے دن بھر جاری رہنے والی بلااشتعال فائرنگ اور جانی ومالی نقصان پر شدید احتجاج کیاہے ، اشتعال انگیزی میں خاتون اور بچوں سمیت چار افرادشہید ہوگئے تھے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے بھارتی فوج نے مسلسل چھٹی بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے۔ بھارتی فوج نے اکھنور، داور، گل مرگ، جموں، داوڑ اور چارواہ سیکٹر میں فائرنگ کی۔ وضع رہے کہ آج صبح سیالکوٹ کے چاروا سیکٹر پر بھارتی سیکورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے 4 پاکستانی شہری شہید ہو گئے تھے۔ جن میں تلسی پور اور دھمال کے رہائشی 60 سالہ سلیمہ بی بی، 5 سالہ حماد اور 55 سالہ عبد الرزاق شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں کبیر، عقیل، ایمان اور ایم اسحاق شامل ہیں۔ کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی جارحیت کا سلسلہ گزشتہ شب سے جاری رہا جب بھارتی فورسز نے چاروا سیکٹر پر مارٹر گولوں کے شیل اور مشین گنوں سے فائر کھول دیا۔ بھارتی فائرنگ کی وجہ سے سرحدی گا?ں تلسی پور اور دھمال میں شہری عید کی نماز بھی ادا نہ کر سکے۔ چناب رینجرز نے بھارتی بزدلانہ کارروائی کا بڑی جرات سے مقابلہ کیا۔ بھارتی فورسز کی جانب سے گنوں اور مارٹر گولوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ بھارتی فائرنگ سے سرحدی علاقہ کے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے۔

مزید :

قومی -