قربانی شروع ہوچکی ، ہرگلی میں دھرناہوگا: مسلم لیگ ق

قربانی شروع ہوچکی ، ہرگلی میں دھرناہوگا: مسلم لیگ ق
قربانی شروع ہوچکی ، ہرگلی میں دھرناہوگا: مسلم لیگ ق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ق کی مرکزی قیادت نے کہاہے کہ قربانی شروع ہوچکی ہے ، اب حالات لانگ ٹرم، مڈٹرم یا شارٹ ٹرم کی طرف جاتے ہیں یا کہیں اور؟ دھرنا تب ہی ختم ہو گا جب ہر گلی میں دھرنا ہو گا۔
 گجرات میں سیلاب زدگان کے ساتھ عید منانے اور قربانی کا گوشت بانٹنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اب ایک بات طے ہے کہ عوام حکومت اور اس کی پالیسیوں سے عاجز آ چکے ہیں۔ حالات کس طرف جا رہے ہیں جلد پتہ چل جائے گا اور اب قربانی کا وقت زیادہ دور نہیں ہے۔ چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ اب دھرنا تب ہی ختم ہو گا جب ہر گلی میں دھرنا ہو گا۔ پاکستان میں امن و امان کی حالت بہت خراب ہے۔ جمہوریت کے ثمرات لوگوں تک نہیں پہنچ پائے۔ ملک ایک ہزار ارب روپے کا مقروض ہو چکا ہے۔ چودھری برادران کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر حکومت نے بجلی کے بلوں میں اضافہ کرکے عوام پر ایک اور ظلم ڈھایا ہے۔ حکومت حکمرانی کے قابل نہیں جس کا ثبوت 2010ءمیں سیلاب متاثرین کو دیے گئے چیک ہیں جو اب تک کیش نہیں ہوئے۔

مزید :

قومی -