ایک بکی مجھ پر پاکستانی کرکٹرز سے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کیلئے دبائو ڈال رہا ہے: عرشی خان

ایک بکی مجھ پر پاکستانی کرکٹرز سے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کیلئے دبائو ...
ایک بکی مجھ پر پاکستانی کرکٹرز سے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کیلئے دبائو ڈال رہا ہے: عرشی خان

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہد آفریدی پر شرمناک الزام سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ عرشی خان نے ممبئی تھانہ میں ایک بکی کیخلاف شکایت درج کرائی ہے کہ وہ مجھے پاکستانی کرکٹر سے اپنا اثرورسوخ استعمال کرنے کےلئے دباﺅ ڈال رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ماڈل نے تحریری طور پر اپنے مینجر رجیش ساونت کے ذریعے پولیس سٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ دبئی میں بکی عارف محمد اسے پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز سے اپنے تعلقات استعمال کرنے کےلئے پریشر ڈالتا رہا۔بنگور نگر تھانے میں درج کرائی گئی درخواست میں لکھا گیا ہے کہ عارف محمد نے گزشتہ روز 3:30 بجے ملاقات کی اور کہا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے نامور کھلاڑیوں سے رابطے کرائے اس کے بدلے وہ اسے5کروڑ روپے معاوضہ فراہم کرے گا۔

اس نے درخواست میں مزید لکھا کہ بکی نے اسے بتایا کہ وہ دبئی میں کام کرتا ہے لیکن اس کے کراچی،لاہور،اسلام آباد اور پاکستان کے دیگر شہروں میں رابطے ہیں جبکہ ممبئی،دہلی اور چنائی میں اس کا نیٹ ورک ہے۔بکی نے مزید بتایا کہ اس نے داﺅد ابراہیم سے بھی رابطہ کیا ہے۔

مزید : تفریح