یہ گھڑی کب سے چل رہی ہے؟ جواب آپ کے ہوش اڑا دے گا
ولنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ اپنے گھر کے لیے جو کلاک خریدتے ہیں وہ کتنا عرصہ چلتا ہے؟ سال یا دو سال؟ یا پھر صرف 6ماہ؟؟ لیکن آپ یہ جان کر حیران ہو جائیں گے کہ نیوزی لینڈ کے شہر ڈونیڈن کی یونیورسٹی آف اوٹاگو میں نصب ایک کلاک 1864ءسے آج تک بالکل درست ٹائم دکھا رہا ہے اور آج تک کسی نے اس کو چابی بھی نہیں دی اور نہ ہی اس میں کوئی بیٹری لگی ہوئی ہے۔اس کلاک کا نام یونیورسٹی کے فزکس ڈیپارٹمنٹ میں اسے نصب کروانے والے شخص آرتھر بیورلی کے نام پر ”بیورلی کلاک“ رکھا گیا ہے۔
نامعلوم کالرز کی معلومات دینے والی حیران کن ایپ اردومیں بھی دستیاب
دراصل یہ کلاک ماحولیاتی دباﺅ(Atmospheric pressure) اور درجہ حرارت میں رونماہونے والی تبدیلیوں سے چلتا ہے۔اس میں ایک کیوبک فٹ(28لیٹر) ہوا کی گنجائش رکھنے والا ایئرٹائٹ باکس لگا ہوا ہے جو ہوا کی وجہ سے سکڑتا اور پھیلتا رہتا ہے جس سے کلاک کی مشینری رواں رہتی ہے۔دن بھر درجہ حرارت میں ہونے والی معمولی 3.3سینٹی گریڈ کی تبدیلی بھی اس ایئرٹائٹ کے لیے درکار ہوا کا دباﺅ پیدا کرنے کے لیے کافی ہوتی ہے۔لہٰذا اپنے فطری ماحول سے تحریک پانے والا یہ کلاک گزشتہ ڈیڑھ سو سال سے بخوبی چل رہا ہے۔
بھارت میں لوگ باتھ روم استعمال کرنے کی بجائے کیا کر رہے ہیں؟ جان کر آپ سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے