بھارت کے گاوں میں ایسی چیز برآمد ہونے پر پولیس بلا لی گئی جو پاکستان کے تقریبا ہر گھر میں ہر وقت موجود رہتی ہے
نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک طرف تو حکومت گائے کے گوشت پر قانون کا سہارا لے کر پابندیاں لگارہی ہے تو دوسری طرف عوام اس افسوسناک رجحان میں جنون کے شکار ہوتے جارہے ہیں اور عجیب و غریب صورتحال دیکھنے میں آرہی ہے۔
نامعلوم کالرز کی معلومات دینے والی حیران کن ایپ اردومیں بھی دستیاب
بشادہ شہر کے نواح میں واقعہ ایک گاﺅں میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب کچھ لوگوں نے شور مچادیا کہ ایک جگہ سے گوشت برآمد ہوا تھا۔ گوشت دیکھ کر مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا اور کچھ مشتعل لوگوں نے پولیس کو اطلاع کردی۔ گوشت برآمد ہونے پر نہ صرف پولیس موقع پر پہنچ گئی بلکہ ایک ضلعی مجسٹریٹ بھی موقع پر پہنچا اور مزید تحقیقات تک جائے وقوعہ کی طرف لوگوں کے آنے جانے پر پابندی لگادی۔ ضلع دادری کے ڈی ایس پی انوراگ سنگھ نے خیال ظاہر کیا کہ کسی نے بدنیتی کے تحت گوشت کے ٹکڑے گاﺅں میں رکھے تھے تاکہ فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دی جاسکے۔
بھارت میں لوگ باتھ روم استعمال کرنے کی بجائے کیا کر رہے ہیں؟ جان کر آپ سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے