قومی ٹیم نے زمبابوے کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھائی،سابق کرکٹرز

قومی ٹیم نے زمبابوے کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھائی،سابق کرکٹرز

لاہور( سپورٹس رپورٹر) زمبابوے کے خلاف پاکستانی ٹیم نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس طرح اس سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں نے عمدہ پرفارمنس دی اس کی تعریف کی جانی چاہئیے اور اس طرح ان کو اعتماد ملا ہے جو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کام آئے گا ان خیالات کا اظہار سابق کرکٹرز نے پاکستان کی زمبابوے کیخلاف تیسرے ون ڈے میں کامیابی کے بعد کیا سرفراز نواز نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں کئی ایسے کھلاڑی ہیں جو عمدہ پرفارمنس دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور انہوں نے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کیا ہے امید ہے کہ و ہ اسی طرح انگلینڈ کے خلاف بھی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے ثقلین مشتاق نے کہا کہ یقینی طور پر زمبابوے کے خلاف ٹیم کی پرفارمنس کا ہمیں بہت فائدہ ہوگا لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ بیٹسمینوں کو بھی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کررہی جو اس کو کرنا چاہئیے عامر سہیل نے کہاکہ زمبابوے کے خلاف سیریز بہت اچھی رہی اور مجموعی طور پر پاکستانی ٹیم نے بہت عمدہ پرفارمنس دی انگلینڈ کیخلاف سیریز بہت اہمیت کی حامل ہے راشد لطیف اور باسط علی نے بھی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ ٹیم کو ایسی ہی کامیابیوں کی ضرورت ہے اور امید ہے کہ اس کا تسلسل اسی طرح جاری رہے گا اور پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف بھی عمدہ پرفارمنس دکھائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی