ویمن ٹیم کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے ، شیخ حسینہ واجد

ویمن ٹیم کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے ، شیخ حسینہ واجد

ڈھاکا ( نیٹ نیوز) بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے بنگالی ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں جا کر کرکٹ کھیلنا چاہتی تھیں اور انہیں ان کی بہادری پر شاباشی ملنی چاہئے، پاکستان میں اسپورٹس اور دیگر پروگراموں میں جانے میں کوئی برائی نہیں۔پریس کانفرنس میں جب ان سے بنگلہ دیشی ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی صورتحال کا سامنا کر سکتے ہیں، لڑکیاں کرکٹ کھیلنا چاہتی تھیں اور انہیں ان کی بہادری پر شاباشی ملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے ملک میں جہاں قدامت پسندی ہے وہاں جا کر ان لڑکیوں نے ثابت کیا کہ وہ بہادر ہیں اور یہ پاکستانی خواتین کیلئے بھی خوش آئند ہے۔ حسینہ واجد نے کہا کہ پاکستان میں اسپورٹس اور دیگر پروگراموں میں جانے میں کوئی برائی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں پر ہم فاتح قوم کی حیثیت سے جاتے ہیں اور ویمنز کرکٹ ٹیم کا یہ دورہ صرف کرکٹ کھیلنے کیلئے ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی