نیوزی لینڈ اور سری لنکا اے کے درمیان دوسرا ون ڈے کل ہوگا
کرائسٹ چرچ ( نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ اے نے 8 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے 10 اکتوبر جبکہ چوتھا اور آخری ون ڈے 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں میچز لنکن میں کھیلے جائیں گے۔