سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم کا اعلان

سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم کا اعلان

ویلنگٹن(اے پی پی)نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کیلئے خواتین کی ون ڈے اور ٹی 20 کی الگ الگ ٹیموں کا اعلان کر دیا۔ ویلنگٹن کی آل راؤنڈر لز پیری کو ایک بار پھر ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے آخری بار 2012 میں کیوی ٹیم کی نمائندگی کی۔ سری لنکا کی ویمن ٹیم آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ پانچ ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ ون ڈے سکواڈ میں سوزی بیٹس (کپتان)، ایرن برمنگھم، سوفی ڈیوائن، سیرا میگلیشن، مورنہ نیلسن، کیٹ پرکنز، لز پیری، اینا پیٹرسن، ریشل پریسٹ، ہیناں روے، ایمی ستھیلیکر اور لی تاہوہو شامل ہیں۔

ٹی 20 سکواڈ میں سوزی بیٹس (کپتان)، ایرن برمنگھم، سوفی ڈیوائن، لی لیسپیرک، سیرا میگلیشن، تھامسن نیوٹن، مورنہ نیلسن، کیٹ پرکنز، لز پیری، اینا پیٹرسن، ریشل پریسٹ، ہیناں روے، ایمی ستھیلیکر اور لی تاہوہو شامل ہیں۔

Back to Conversion Tool

مزید : کھیل اور کھلاڑی