قومی باکسر احمد علی ورلڈ ملٹری گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

قومی باکسر احمد علی ورلڈ ملٹری گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

اسلام آباد (اے پی پی) قومی باکسر احمد علی جنوبی کوریا میں شیڈول ورلڈ ملٹری گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وہ ایونٹ میں 91 اور اس زائد ویٹ کیٹگری کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ ورلڈ ملٹری گیمز میں سو ممالک سے آٹھ ہزار سے زائد ایتھلیٹس مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ 34 سالہ احمد علی ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کیلئے پرعزم ہیں۔

، ان کا کہنا تھا کہ وہ ورلڈ گیمز میں قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی