دوسرا ون ڈے ،پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیمیں آج مد مقابل

دوسرا ون ڈے ،پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیمیں آج مد مقابل

کر اچی (آئی این پی)پاکستان اور بنگلہ دیش ویمنز کر کٹ ٹیموں کے مابین 2ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا،پاکستان کو سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے۔ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی بہت اچھی ہے اور اس تسلسل کو اسی طرح برقرار رکھنے کی کوشش کی جائے گی بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف کھیل کر بہت اچھا لگ رہا ہے ون ڈے سیریز میں بھی کلین سوئپ کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کے لئے یہ سیریز بہت اہمیت کی حامل ہے اور اس حوالے سے میں نے کھلاڑیوں نے جو توقعات وابستہ کی تھیں ٹیم کی کھلاڑی اس پر پورا اتری ہیں اور آج بھی ضرور عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں گیتفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش ویمنز ٹیموں کے مابین 3ایک روز ہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج ساوتھ کلب کراچی میں کھیلا جائے گا،پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان ویمنز نے مہمان ٹیم کو 20رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0کی بر تری حاصل کی تھی ۔ واضح رہے کہ ون ڈے سیر یز سے قبل ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے کلین سویپ کیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی