پاکستان رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ کل شروع ہوگی

پاکستان رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ کل شروع ہوگی

اسلام آباد (آئی این پی) ساتویں نیشنل بینک آف پاکستان رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ کل بینک سپورٹس کمپلیکس کراچی میں شروع ہو گی۔ محمد سجاد ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن (پی بی ایس ایف) کے صدر عالم گیر شیخ کے مطابق یہ سال کا دوسرا ایونٹ ہے جس میں ملک بھر سے ٹاپ 31 کیوئسٹس ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے اور انہیں آٹھ مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان کے نمبر ایک کیوئسٹ حمزہ اکبر کی غیرموجودگی کے باعث شہرام چنگیری کو ایونٹ کا ٹاپ سیڈ مقرر کیا گیا ہے جبکہ محمد سجاد ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی