ششیکالا سری وردھنے دورہ نیوزی لینڈ میں ٹیم کی قیادت کریں گی

ششیکالا سری وردھنے دورہ نیوزی لینڈ میں ٹیم کی قیادت کریں گی

کولمبو ( نیٹ نیوز) ششیکالا سری وردھنے رواں برس شیڈول دورہ نیوزی لینڈ میں سری لنکن ویمن ٹیم کی قیادت کریں گی۔ سری لنکن ویمن ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 3 نومبر کو پہلے ون ڈے میچ سے ہو گا۔ اعلان کردہ سری لنکن ٹیم کپتان ششیکالا سری وردھنے، چماری اتاپتو، پراسادینی، دیلانی، اسہانی، اینوکا، ایما، سوگندیکا، مادوری، نیپونی، اودیشیکا، اسہادی، لسانتھی، سریپالی، حسینی پریرا، روز پریرا، انوشکا، نیلاکشی، کوشانتھی اور چماری پر مشتمل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی