امریکی ساحلی محافظوں کا 3 روزسے لاپتہ بحری جہاز کا ملبہ تلاش کرلینے کا دعویٰ

امریکی ساحلی محافظوں کا 3 روزسے لاپتہ بحری جہاز کا ملبہ تلاش کرلینے کا دعویٰ

میامی (اے پی پی) امریکی ساحلی محافظوں نے 3 روز قبل لاپتہ ہونے والے بحری جہاز کا ملبہ تلاش کرلینے کا دعویٰ کیا ہے ۔ الفارو نامی یہ بحری جہاز سمندری طوفان جواکن کی زد میں آگیا تھا اور اس پر عملہ کے 33افراد سوار تھے جن میں سے 28امریکا اور 5 پولینڈ کے شہری تھے۔ امریکی حکام کے مطابق لاپتہ ہونے والے جہاز کا ملبہ سمندر کی تہہ میں 225مربع میل کے وسیع علاقے میں پھیلا ہوا ہے اور تاحال اس کے عملہ کے کسی رکن بارے کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔ حادثے کے مقام پر سطح سمندر پر بعض لائف جیکٹس بھی دیکھی گئی ہیں تاہم عملہ کا کوئی رکن زندہ یا مردہ حالت میں نہیں ملا۔ لاپتہ مال بردار بحری جہاز کی لمبائی 735فٹ تھی اور یہ امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر جیکسن ول سے پورٹو ریکو جار ہا تھا۔

مزید : عالمی منظر