بیلا روس کا ایئر بیس کی تعمیر پر روس کے خلاف مظاہرہ

بیلا روس کا ایئر بیس کی تعمیر پر روس کے خلاف مظاہرہ

منسک(اے پی پی) سابق سوویت ریاست بیلاروس میں ایئر بیس کی تعمیر پر اپوزیشن نے روس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اپوزیشن میں مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’ ہم امن چاہتے ہیں‘‘ اور کوئی غیر ملکی فوجی اڈے نہیں چاہئیں‘‘ نعرے درج تھے ۔ سینئر اپوزیشن رہنما ویڈیر نیکلیو نے مظاہرین سے کہا کہ ہم نے کبھی کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا اور نہ ہی ایسا کر رہے ہیں ‘‘ بعد ازاں مظاہرین نے ایک قرارداد منظور کی جس میں کہا گیا کہ ملک میں روسی فوجی اڈے کی تعمیر آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔

مزید : عالمی منظر