شام میں روسی عسکری مداخلت ناقابل قبول ہے، ترک صدر

شام میں روسی عسکری مداخلت ناقابل قبول ہے، ترک صدر

انقرہ(اے پی پی)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ شام میں روسی عسکری مداخلت ناقابل قبول ہے۔ ترک صدر نے اپنے ایک بیان میں روسی حکومت کو خبردار کیا کہ اس اقدام روس ایک سنگین غلطی کا مرتکب ہو رہا ہے جس سے وہ علاقائی سطح پر تنہا ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ روسی جنگی طیاروں نے شام میں عسکری کارروائی کا آغازگزشتہ بدھ سے کیا تھا۔مغربی خدشات کے باوجود روسی طیارے شام میں عسکری کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید : عالمی منظر