استاد صادق علی مانڈو خاں کی 16ویں برسی ،الحمراء میں محفل موسیقی کا اہتمام

استاد صادق علی مانڈو خاں کی 16ویں برسی ،الحمراء میں محفل موسیقی کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کلارنٹ نوازاستاد صادق علی مانڈو خاں پرائڈآف پرفارمنس کی 16ویں برسی کے موقع پر الحمراء ہال نمبر 3میں پاکستان کلاسیکل میوزک گلڈ اور لاہور آرٹس کونسل کے اشتراک سے محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے نامور گائیکوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اس یادگار محفل موسیقی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی۔پروگرام کے آغاز میں کلیم اختر نے فیض احمد فیض کی غزل سنا کر محفل میں شریک مہمانوں کو خوب محظوظ کیا۔اس محفل موسیقی میں جن دیگر فنکاروں نے پرفارم کیا ان میں پرائڈ آف پرفارمنس اعجاز قیصر ،عقیل منظور،محمد اختر خاں ،موسیقار رفیق حسین ،محمد سلیم بزمی ،وقار احمد بسرا،ابوبکر فیاض،محمد شبیر اور دیگر شامل ہیں ۔ان گائیکوں کے ساتھ طبلہ پر جمی خاں،شاہد علی خاں،ہارمونیئم پر محمد اسلم،ظفر قادری اور سارنگی پر استاد فقیر حسین نے سنگت کی۔ اس موقع پر محمود الحسن جگو اور ان کے صاحبزادے شاہد جگو نے طبلہ کی سولو پرفارم کیا دونوں نے ’’تال اکتالہ‘‘بجا کر حاضرین محفل سے خوب داد سمیٹی۔اس کے علاوہ معروف کلارنٹ نواز جعفر حسین خاں نے بھی سولو پرفارم کیا ۔کلارنٹ نوازاستاد صادق علی مانڈو خاں پرائڈآف پرفارمنس کی 16ویں برسی کی تقریب میں شرکت کرنے والے دیگر مہمانوں میں موسیقار قادر علی شگن ،بشارت علی،عنایت عابد،ظفر علی اور نایاب علی خاں شامل ہیں۔اس موقع پراستاد صادق علی مانڈو خاں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یہ کہاکہ مرحوم ایک درویش صفت انسان تھے۔ان جیسے فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ میں برملا اعتراف کرتا ہوں کہ میں ان کے صاحبزادے غلام حیدر خان کو اپنا استاد تسلیم کرتا ہوں ۔استاد غلام حیدر خاں اس دور کے ایک عظیم فنکار ہیں۔اس پروگرام کی کمپئرنگ کے فرائض ریڈیو پاکستان لاہور کے اناؤنسر سید اصغر زیدی نے انجام دیئے۔اس پروگرام کے آرگنائزر پاکستان کلاسیکل میوزک گلڈ کے جنرل سیکرٹری تھے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -