طارق طافو کا منشیات کے خلاف خصوصی گیت’’نشہ نہ کرو‘‘ ریکارڈ

طارق طافو کا منشیات کے خلاف خصوصی گیت’’نشہ نہ کرو‘‘ ریکارڈ

لاہور(فلم رپورٹر)’’لاہور لاہور اے‘‘فیم گلوکار طارق طافو نے نوجوانوں کے لیئے منشیات کے خلاف خصوصی گیت’’نشہ نہ کرو‘‘ ریکارڈ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اس گانے کی ریکارڈنگ گذشتہ روز مقامی سٹوڈیومیں مکمل کی گئی۔ایک ملاقات کے دوران طارق طافونے بتایاکہ انہوں نے یہ خصوصی گیت نوجوانوں کے لیئے تیار کیا ہے جو نشے کے ہاتھوں اپنی زندگیاں تباہ کررہے ہیں اس گانے میں میں نے انہیں نشہ نہ کرنے کی ترغیب دی ہے انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے نوجوان جو آجکل نشے کے نت نئے رجحانات کو فروغ دے رہے ہیں میری انہیں صلاح ہے کہ وہ خدارا نشے سے دور رہیں اور اپنی زندگیوں کو پاکستان کے نام لگا دیں ۔

آج کل نوجوان مختلف وسیلوں اور طریقوں سے نشہ کررہے ہیں جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔طارق طافونے مذیدبتایاکہ اس کارخیرمیں انہوں نے اپنا حصہ تو ڈال لیا ہے اب یہ ان نوجوانوں پر منحصر ہے کہ وہ اس گانے کو سن کر کتنا اثر لیتے ہیں اور نشے سے چھٹکارہ پاتے ہیں اس گانے کو وہ بہت جلد ویڈیو بناکر چینلز پر ریلیز کردینگے۔

مزید : کلچر