بالی وڈ فلم ’’فتور‘ ‘کی عکس بندی مکمل ہوگئی

بالی وڈ فلم ’’فتور‘ ‘کی عکس بندی مکمل ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈکی نئی رومانوی فلم ’’فتور‘ ‘کی عکس بندی مکمل ہوگئی۔فلم کے ہدایتکار ابھیشک کپور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلم ’’ فتور ‘‘ کی عکس بندی مکمل کر لی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم کی کاسٹ نے بھرپور محنت سے کام کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہے کی ہے کہ شائقین اسے ضرور پسند کریں گے اور یہ باکس آفس پر کامیاب بزنس کرے گی۔فلم کی کاسٹ میں ادیتیہ راؤکپور،کترینہ کیف ،ریکھا،ادیتی راؤ حیدری اور تبو شامل ہیں۔ فلم آئندہ سال 12 فروری کو سینماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔

مزید :

کلچر -