ناتجربہ کار اداکارائیں میری فکر کرنا چھوڑدیں، اداکارہ میرا

ناتجربہ کار اداکارائیں میری فکر کرنا چھوڑدیں، اداکارہ میرا
ناتجربہ کار اداکارائیں میری فکر کرنا چھوڑدیں، اداکارہ میرا

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ میرا نے بتایاہے کہ ان دنوں چند نا م نہاد اور ناتجربہ کار اداکارائیں سستی شہرت حاصل کرنے کے لیئے میرانام استعمال کرکے الٹے سیدھے بیان دے رہی ہیں میرا ا ن داکاراؤں کو مشورہ ہے کہ وہ میری فکر کرنا چھوڑیں اور اپنی اداکاری کی طرف توجہ دیں ۔میرا نے کہاکہ ان اداکاراؤں کو اداکاری کی الف ب بھی نہیں آتی اور یہ خود کو مشہور اداکارائیں بتاتی ہیں مجھے سب سے پہلے یہ نام نہاد اداکارائیں جواب دیں کہ ان کے کریڈٹ پر کونسی ہٹ فلم ہے یا انہوں نے کتنی فلموں میں اپنا نام منوایاہے اس لیئے انہیں چاہیئے کہ میرا نام استعمال کرکے اخباروں کے صفحات پر نہ چھپیں بلکہ اپنی کارکردگی اتنی بہتر بنائیں کہ اخبار والے خود انہیں چھاپنے پر مجبور ہوجائیں۔

۔میرا نے مذید کہاکہ آئے روز جب میں ان کی سستی شہرت حاصل کرنے کے اوچھے ہتھکنڈے دیکھتی ہوں تو مجھے ان کی کم عقلی پر ہنسی بھی آتی ہے اور رونا بھی۔ان دنوں میں ہسپتال کی تعمیر کے لیئے دن رات کوشاں ہوں اس لیئے ان کی ایسی خبروں کا جواب دینا مشکل ہوجاتاہے۔

مزید : کلچر