ڈی سی او آفس لاہور میں قائم لینڈ ریکارڈ سنٹر پوری طرح فنکشنل ہے کیپٹن عثمان

ڈی سی او آفس لاہور میں قائم لینڈ ریکارڈ سنٹر پوری طرح فنکشنل ہے کیپٹن عثمان

لاہور( جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ ڈی سی او آفس لاہور میں قائم لینڈ ریکارڈ سنٹر پوری طرح فنکشنل ہے اور اس اراضی ریکارڈ سنٹر سے کمپیوٹرائزڈ فردوں کا اجراء کیا جارہا ہے جس کی بدولت عوام الناس کو زبردست ریلیف مل رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ویثرن کو سامنے رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ لاہور فرد کے حصول کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہے اور ڈی سی او آفس میں قائم اراضی ریکارڈ سنٹر نے جنوری2015سے لیکر 5اکتوبر2015تک15463کمپیوٹرائزڈ فردوں کا اجراء کیا ہے۔ درخواست کور یکارڈ چیک کرنے کے بعد فوری طورپر فرد کا اجراء کر دیا جاتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1