ایل ڈبلیوایم سی) کے زیرِاہتمام انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں جاری

ایل ڈبلیوایم سی) کے زیرِاہتمام انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) کے زیرِاہتمام انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں جاری۔ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام شہر کے مختلف رہائشی و کمرشل مقامات اور تعلیمی اداروں میں آگاہی سرگرمیاں جاری ہیں۔گزشتہ روزشہر کی پرانی و گنجان آبادی نسبت روڈ سے ملحقہ رہائشی و کمرشل آبادی میں مہم کا انعقاد کیا گیا۔ مہم آگاہی کیمپوں کے قیام، صفائی سے متعلق شکایات کے اندراج و حل، پبلک بریفنگ، معلوماتی و آگاہی پمفلٹس کی تقسیم پر مشتمل تھی۔مہم کے اختتام پر سربراہ کمیونیکیشن جمیل خاور کی قیادت میں واک کی گئی جس میں ایل ڈبلیوایم سی کی جانب سے اسسٹنٹ منیجرز کمیونیکیشن محمد عمیر خان، رحمان راشد، اسسٹنٹ منیجر آپریشن محمد مجاہد، زونل آفیسر اور سوشل موبلائزروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ایل ڈبلیوایم سی ٹیم نے ڈینگی کی افزائش کے پیشِ نظر اہل علاقہ کو ڈینگی سے بچاؤ سے متعلق احتیاطی تدابیر و معیاری ہدایات پر بریف کیا اور ڈینگی کی روک تھام کے لیے حکومتی کاوشوں میں کردار اداکرنے کی اپیل کی۔ مہم میں مقامی سکول کے طلباو طالبات نے بھی بھر پور حصہ لیا۔ اس موقع پر ترک کمپنی اوزپاک کے ہمراہ صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے اور صفائی سے متعلق شکایات کا ازالہ کیا گیا۔