کامیاب انسداد ڈینگی کے لیے آگاہی مہم کا کلیدی کردار ہے،علی سرفراز

کامیاب انسداد ڈینگی کے لیے آگاہی مہم کا کلیدی کردار ہے،علی سرفراز

لاہور( خبرنگار) سیکرٹری محکمہ محنت و افرادی وسائل پنجاب علی سرفراز نے کہا ہے کہ کامیاب انسداد ڈینگی کے لیے آگاہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔ باشعور اور ذمہ دار افراد کٹھن چیلنجوں میں سے بھی کامیابی سے باہر نکل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کو آگاہی مہم سے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگاہی کے ذریعے انسداد ڈینگی کے بارے میں ہر فرد کا حصہ ڈلوانے کے لیے ہر گھر سے ہر اسکول ، کالج اور ہر گلی محلہ تک حفاظتی تدابیر و اِن ڈور سرویلنس پر مامور ٹیموں کے ساتھ تعاون کے لیے ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے سے شہریوں کا تعاون حاصل کرنے کے لیے واکس، سیمینار کا انعقاد اور پمفلٹس تقسیم کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کو فعال رکھا جائے گا اور سرپرائز دورے بھی کیے جائیں گے۔سیکرٹری محکمہ محنت و افرادی وسائل پنجاب علی سرفراز نے ان خیالات کا اظہار راوی ٹاؤن انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری سید مبشر حسین، ایڈمنسٹریٹر راوی ٹاؤن صفدر ورک اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1