پنجاب یونیورسٹی کے 123ویں کانووکیشن کی فل ڈریس ریہرسل 9اکتوبرکو ہوگی

پنجاب یونیورسٹی کے 123ویں کانووکیشن کی فل ڈریس ریہرسل 9اکتوبرکو ہوگی

لاہور( خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی کے 123ویں کانووکیشن کی فل ڈریس ریہرسل 9اکتوبر 2015 بروز جمعہ صبح8بجے فیصل آڈیٹوریم میں ہوگی جس میں طلباؤ طالبات کی شمولیت لازمی ہے جبکہ کانووکیشن 10 اکتوبر کو منعقد ہو گا۔ واضح رہے کہ گولڈ میڈل حاصل کرنے والے سرفہرست 5طلباؤ طالبات کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

تاہم جن طلباء طالبات کو دعوت نامے نہیں ملے وہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ کانووکیشن میں انڈر گریجوئیٹ سیشن 2009-13ء ، ایم اے /ایم ایس سی اور ایم ایس /ایم فل سیشن 2011-13ء کے مختلف شعبہ جات کے طلباؤ طالبات کو گولڈ میڈلز دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پی ایچ ڈی کے فاضل طلباؤ طالبات جو سال 2014ء کے دوران کامیاب ہوئے ان کوبھی ڈگریاں دی جائیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4