سردار ایاز صادق کی ضمنی انتخابات میں ملت شیعہ کی جانب سے بھر پور حمایت کا اعلان

سردار ایاز صادق کی ضمنی انتخابات میں ملت شیعہ کی جانب سے بھر پور حمایت کا ...
سردار ایاز صادق کی ضمنی انتخابات میں ملت شیعہ کی جانب سے بھر پور حمایت کا اعلان

  

لاہور (پ ر) تنظیم علماء شیعہ پاکستان کے چیئرمین علامہ منور عباس علوی اور صوبائی صدر علامہ ڈاکٹر امجد حسین علوی نے حلقہ NA-122 لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق کی ضمنی انتخابات میں ملت شیعہ کی طرف سے بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے ۔تنظیم علماء شیعہ پاکستان کی مرکزی کونسل کا اجلاس تنظیم کے چیئرمین علامہ عباس علوی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق کی مکمل اور بھر پور حمایت کا اعلان کیا گیا۔ علامہ منور عباس علوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے تناظر میں مسلم لیگ (ن) اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی حکومت کو مکمل عوامی حمایت فراہم کرنا ہر محب وطن پاکستانی کا فریضہ ہے۔ وطن عزیز پاکستان اس وقت اندرونی اور بیرونی دونوں محاذوں پر انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہا ہے۔ عمران خان اور علیم خان جیسے لوگ چند ں نوٹوں کی بنیاد پر پاکستان کی سیاست پر کبھی بھی مسلط نہیں ہو سکتے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1