گیارہ اکتوبر این اے 122 میں سردار ایاز صادق کی فتح کا دن ہوگا،ریاض احمد

گیارہ اکتوبر این اے 122 میں سردار ایاز صادق کی فتح کا دن ہوگا،ریاض احمد
گیارہ اکتوبر این اے 122 میں سردار ایاز صادق کی فتح کا دن ہوگا،ریاض احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر ) ھوپ روڈ یونین کونسل 118 سے مسلم لیگ (ن) کے امید وار برائے وائس چیئرمین ریاض احمد کمبوہ نے کہا ہے گیارہ اکتوبر کو حلقہ این ۔اے 122 میں لینڈ مافیا کی شکست سردار ایاز صادق اور میاں محسن لطیف کی فتح کا دن ہے یہ بات انہوں نے یو سی 118 ھوپ روڈ میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم کے دوران لیگی ووٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ان کے ہمراہ پارلیمانی لیڈر (ن) لیگ طارق گل،چوہدری حنیف، سفیان گل، چوہدری الیاس ،چوہدری وسیم کمبوہ، بادشاہ غنی اور دیگر مقامی رہنما بھی موجود تھے۔ریاض احمد کمبوہ نے مزید کہا کہ میاں حمزہ شہباز کی قیادت میں نوجوان گلی گلی جا کر میاں نواز شریف کا پیغام پہنچا رہے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت وعدے نہیں علی اقدامات پر یقین رکھتی ہے آخر میں آزاد پنچھی گروپ کے سربراہ بلال ثاقب نے بھاری اکثریت میں کامیابی کی یقین دہانی کروائی۔