پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا، احد شیخ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا، احد شیخ

لاہور (کامرس رپورٹر)مسلم لیگ(ن) ٹریڈ یونین کریم بلاک مارکیٹ کے چیئر مین اور یوسی 215سے نامزد چیئر مین کے امیدوار احد شیخ نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا،ملک میں گیس کے قلت کو پورا کرنے میں اہم ثابت ہو گا،وزیر اعظم نواز شریف معیشت کی مضبوطی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ،حکومت کے منصوبے ملکی مفاد میں ہیں ان کے مکمل ہونے کے بعد ملکی ترقی کی شرح سو فیصد ہو جائے گا،سابقہ حکومتوں کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا ہے مگر اب ہماری معیشت صورتحال دنیا کے ترقیافتہ ممالک کے برابر پہنچ چکی ہے،انہوں نے مزید کہا مسلم لیگ(ن) کی حکومت اپنے دور حکومت میں تین بڑے منصوبے مکمل کرئے گی جن میں پاک چین اقتصادی راہداری،گوادر پورٹ اور پاک ایران گیس پائپ لائن شامل ہین ان منصوبے کی تکمیل کے بعد ملک میں خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا اور ملک کی انڈسٹری کا پیہ اپنے عروج پر پہنچ جائے گا،حکومت نے عام انتخابات سے قبل جو وعدے عوام سے کیے ان کو ہر صورت پورا کرے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1