بنیادی ضروریات کی اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ عوام سے زیادتی ہے ،میاں جمیل

بنیادی ضروریات کی اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ عوام سے زیادتی ہے ،میاں جمیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( خبر نگارخصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ گیارہ اکتوبر کے ضمنی الیکشن میں عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے ان کو روز بروز روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کرنے والی حکومت کے امیدوار کو ووت دینا ہے یا پھر تبدیلی کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانے والی پی ٹی آئی کو ووٹ دینا ہے دونوں جماعتیں عوام کے جذبات کے ساتھ کھیل رہی ہیں اس لئے عوام کو ہوش کےء ناخن لینے ہوں گے ۔وہ این اے 122کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں حلقہ کے عوام سے گفتگو کررہے تھے۔ میاں محمدایوب کا مزیدکہنا تھا کہ عوام دشمن حکومتی پالیسوں اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کی رکھ دی ہے اوراس پر بنیادی ضروریات کی اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے اور آٹے جیسی زندگی کی بنیادی ضرورت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ حکومت کا عوام کیلئے تحفہ ہے عوام کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ ایسی حکومت اورپی ٹی آئی جیسی دوغلی جماعت کو اپنے ووٹ کی طاقت سے مستردکرکے پیپلز پارٹی کے بیرسٹر میاں عامر حسن اور افتخار شاہد ایڈووکیٹ کو ووٹ دیں ۔