انٹر کے غریب طالب علم کی ساہیوال بورڈ میں اول پوزیشن

انٹر کے غریب طالب علم کی ساہیوال بورڈ میں اول پوزیشن

لاہور(پ ر) غلام مرتضی ولد محمد وریام نے انٹرمیڈیٹ آئی سی ایس کے سالانہ امتحان میں( رول نمبر516563 )984 نمبر حاصل کرکے ساہیوال بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی غریب ہونے کی وجہ سے آگے مزید تعلیم جاری نہیں رکھ سکتا پوزیشن ہولڈر گولڈ میڈلسٹ غلام مرتضیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد معذور ہیں جس کی وجہ سے میری تعلیم کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے ہم پانچ بہن بھائی ہیں باقی بہن بھائی مجھ سے چھوٹے ہیں اور تعلیم حاصل کررہے ہیں میں آگے تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہوں لیکن مالی طور پر کمزور ہونے کیو جہ سے تعلیمی اخراجات برداشت نہیں کرسکتا وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے تعلیمی اخراجات برداشت کریں تاکہ میں پڑھ کر پاکستان کا نام روشن کرسکوں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4