جاویداقبال کی وفات سے قوم ایک فلسفی، تجزیہ کار اور قانون دان سے محروم ہوگئی

جاویداقبال کی وفات سے قوم ایک فلسفی، تجزیہ کار اور قانون دان سے محروم ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ممبر پنجاب بار کونسل /چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی رانا انتظار حسین اور سیکرٹری لیگل ایجوکیشن کمیٹی محمدمدثر چودھری ایڈووکیٹ نے مفکر پاکستان ڈاکٹرمحمدعلامہ محمد اقبال کے صاحبزادے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم ایک فلسفی، تجزیہ کار اور قانون دان سے محروم ہوگئی ہے، مرحوم کی بلندی درجات اور مغفرت کی دعا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جسٹس جاوید اقبال مفکر پاکستان کے پیارے بیٹے تھے، ان کے نام سے جاوید نامہ شاعری کا بہترین مجموعہ ہے۔ سینئر وکلاء مجتبی چودھری، ارشادگجر ، مرزا حسیب اسامہ کا کہنا تھا کہ مرحوم بلندپایہ کے سیاستدان اور مصنف بھی تھے،سیاست میں بھی کردار ادا کرتے رہے جبکہ انہیں ادب سے بھی لگاؤ تھا اور قیام پاکستان سے پہلے اور بعد کی سیاست پر تجزیہ اور دسترس میں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا۔