حرمین شریفین اور روضہ رسول عاشقان مصطفی کے دلوں کی دھڑکن ہے، غلام قطب الدین

حرمین شریفین اور روضہ رسول عاشقان مصطفی کے دلوں کی دھڑکن ہے، غلام قطب الدین

لاہور(خبر نگارخصوصی) نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے صدر پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی سجادہ نشین خواجہ محمد یارفریدی نے کہا کہ حرمین شریفین اور روضہ رسول عاشقان مصطفی کے دلوں کی دھڑکن ہے دنیا کی کوئی طاقت مقدس مقامات کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی، وہ وقت گیا جب آمریت کے دور میں آنکھیں بند کر کے امریکہ اور اس کے حواریوں کو خوش کیا جاتا تھا پاک فوج کوکبھی ڈالر اور کبھی ریال کے پر نچھاور کر دیا ہے پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے جو طالبان کو ضرب عضب آپریشن کے ذریعے واصل جہنم کر رہی ہے امریکہ کی آشیر باد پر مسلمان ملک کا دوسرے مسلم ملک پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے خانہ کعبہ اور گنبدی خضریٰ کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے وہ وقت دور نہیں جب امریکہ کے اشاروں پر مسلمانوں کو آپس میں لڑنے والے نشان عبرت بنیں گے، ریاست پاکستان کو شدت پسندی کو ختم کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے ناکہ برداراسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4