سنی اتحاد کونسل کاجسٹس (ر)جاوید اقبال کی وفات پرظہار تعزیت

سنی اتحاد کونسل کاجسٹس (ر)جاوید اقبال کی وفات پرظہار تعزیت

لاہور(خبر نگارخصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور دوسرے رہنماؤں مفتی حسیب قادری ، صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ قادری ، مفتی محمد کریم خان ، ملک بخش الٰہی نے فرزند اقبال جسٹس (ر)جاوید اقبال کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔ رہنماؤں نے کہا کہ جسٹس جاوید اقبال کی وفات ملک و قوم کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ملک ایک مفکر ، دانشور اور فلسفی سے محروم ہو گیا ہے۔ رہنماؤں نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4