حکو مت قدرتی وسائل کو بروئے کار لاکر قوم کی بہتر ی کے لیے قدم اٹھائے ،جاوید بٹ

حکو مت قدرتی وسائل کو بروئے کار لاکر قوم کی بہتر ی کے لیے قدم اٹھائے ،جاوید بٹ

لاہور (کامرس رپورٹر)قومی تاجر اتحاد پنجاب کے سینئر وائس چیئر مین جاوید اقبال بٹ نے کہا ہے کہ قومی خزانہ میں اضافہ کے لیے حکو مت وقت قومی قدرتی وسائل کو بروئے کار لاکر ملک و قوم کی بہتر ی کے لیے قدم اٹھائے جس سے پاکستان کی تقدیر میں تبدیلی قوم خوشحال ہو گی ۔انھوں نے گزشتہ روز تاجروں کے ایک اجلاس کی صدرات کر تے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کو ود ہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ کاروباری برادری سے مشاورت و مفاہمت کے ساتھ حل کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی ادائیگی اور وصولی ایک اہم ترین قومی فریضہ ہے جس کو جلد از جلد مفاہمت کے ساتھ حل کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تاجروں سے ٹیکس کی وصولی کے اقدامات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے جس کیلئے حکومت اور تاجرایک پلیٹ فارم پر آ کر مفاہمت کے ساتھ کوئی قابل عمل فارمولا بنائے جائے۔

نہوں نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ہماری معیشت کا اہم جز ہے جس کے بغیر کاروبار کرنا ناممکن ہے اور ہمارے ملک کی معیشت تاجروں کے کردار کے بغیر ترقی ناممکن ہے،لہذا تاجروں کے ساتھ باعزت اور قابل عمل تصفیہ کی ضرورت ہے کیونکہ مضبوط معیشت کی وجہ سے ہی مضبوط سیاست جنم دیتی ہے۔موجودہ حالات میں جب ملک دہشت گردی میں گھیر اہوا ہے اور افواج پاکستان کی تحفظ کی ذمہ داریاں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔جاوید اقبال بٹ نے کہا ہے کہ تاجر برادری پاک فو ج کے سپہ سالار جنرل راحیل شر یف کو ملک میں امن قائم کر نے پر خراج تحسین پیش کر تی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4