دہشتگردوں کی انٹیلی جنس افسر کو قتل کرنے کی ویڈیو بے بنیاد ہے ،آئی ایس پی آر
راولپنڈی(آئی این پی )پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملکی وغیر ملکی میڈیا کی جانب سے پروپیگنڈہ پر مبنی خبر اور ویڈیو چلائی گئی جس میں دہشتگردوں کی جانب سے ایک انٹیلی جنس افسر کو قتل کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے جو ایک بے بنیاد خبر ہے ۔ گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں ترجمان کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں جس شخص کو دکھایا گیا ہے کہ وہ نہ تو کوئی فوجی ہے اور نہ ہی انٹیلی جنس افسرہے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ دہشتگردوں کی جانب سے اسطرح کی پروپیگنڈہ پر مبنی خبریں چلانے سے گریز کرے ۔