جوڈیشل کمپلیکس کی تزئین و آرائش مکمل ،تمام عدالتیں 12اکتوبر کو منتقل کی جائینگی

جوڈیشل کمپلیکس کی تزئین و آرائش مکمل ،تمام عدالتیں 12اکتوبر کو منتقل کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)لاہور کے گردونواح میں پھیلی ہوئی عدالتوں کو پہلی بار ایک جگہ یکجا کیا جارہا ہے،جوڈیشل کمپلیکس کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا گیاہے تاہم جوڈیشل کمپلیکس میں تمام عدالتیں 12اکتوبر کو منتقل کردی جائیں گی۔جوڈیشل کمپلیکس کاافتتاح چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس منظوراحمد ملک کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس فیز ٹو کی تعمیر کاکام 2013ء میں شروع کیا گیا جوڈیشل کمپلیکس میں 23عدالتیں ایک کمیٹی روم اور 400گاڑیوں کیلئے پارکنگ تعمیرکی گئی ہے۔جوڈیشل کمپلیکس میں پہلی بار لاہور میں پھیلی ہوئی تمام عدالتوں کو ایک جگہ یکجا کیا جا رہا وکلا ء کا مطالبہ تھا کہ ان کو عدالتوں تک جانے میں کافی وقت لگتا ہے لیکن جگہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے یہ معاملہ کھٹائی میں پڑا تھا۔ سیشن جج لاہور بہادرعلی خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے اس معاملے میں خصوصی دلچسپی لی ،یہاں 8سپیشل کورٹس 12اکتوبرتک منتقل ہو جائیں گی جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر سے لے کر تزئین وآرائش تک کا کام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے اپنی نگرانی میں کرایا اور جب بھی موقع ملا وہ خود جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کرتے رہے۔بلڈنگ کی تعمیرکا کام کرنے والے ٹھیکیدار زاہد قریشی کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ نے جوڈیشل کمپلیکس فیز ٹو کی تعمیرکیلئے 70 کروڑ روپے مختص کئے تھے ،پہلا موقع ہے کہ عمارت میں 400گاڑیاں کھڑی کرنے کی گنجائش رکھی گئی ہے ،جوڈیش کمپلیکس تعمیر ہونے پر وکلا ء نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام عدالتیں ایک جگہ یکجا ہونے کی وجہ سے اب دوردراز نہیں جانا پڑے گا ۔ان کا کہنا تھا ہم چیف جسٹس منظور احمد ملک کے مشکور ہیں جنوں نے اس اہم کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
جوڈیشل کمپلیکس

مزید :

علاقائی -