شور کوٹ پولیس ہمارے پرامن کارکنوں کو ہراساں کرنا بند کرے، عوامی تحریک

شور کوٹ پولیس ہمارے پرامن کارکنوں کو ہراساں کرنا بند کرے، عوامی تحریک

لاہور(خبر نگارخصوصی) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ شور کوٹ میں پولیس ہمارے پرامن کارکنوں کو ہراساں کررہی ہے۔ حکمران ریاستی مشینری اور اقتدار کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے شورکوٹ میں کاغذات نامزدگی داخل کروانے کیلئے جانے والے عوامی تحریک کے کارکنوں کو روک رہے ہیں۔ چور دروازے سے اقتدار پر قابض حکمران اپنی روایات کے مطابق اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا کہ پنجاب پولیس حکمران جماعت کی انتخابی مہم کا حصہ بننے کی بجائے اپنے فرائض ادا کرے۔ عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال، جنرل سیکرٹری مشتاق نوناری ایڈووکیٹ اور شورکوٹ کے صدر سجاد انور نے کہا کہ آئی جی پنجاب تھانہ شورکوٹ کے عملہ کی اشتعال انگیزی کا نوٹس لیں اور پولیس اہلکاروں کو تنبیہہ کریں کہ وہ اس طرح کی غیر قانونی کارروائیوں سے بازرہیں ورنہ پرامن کارکنان کے صبر کا پیمانہ لبریز بھی ہو سکتا ہے اور پھر امن و امان کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت پرعائد ہو گی۔

عوامی تحریک

مزید : علاقائی