جعلی بھرتیاں ،آئی جی آفس کے 6اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج ،گرفتا ر

جعلی بھرتیاں ،آئی جی آفس کے 6اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج ،گرفتا ر

لاہور(کرا ئم سیل )پرانی انارکلی پولیس نے لاہور اور ملتان میں پولیس اہلکاروں کی جعلی بھرتیوں پر آئی جی آفس کے سپرنٹنڈنٹ سمیت 6اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیامتعد د پو لیس اہلکا ر گرفتا ر ۔مقدمہ آئی جی آفس کے اہلکار کے بیان پر درج کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی آفس میں تعینات سپرنٹنڈنٹ ریاض نے دیگر چھ اہلکاروں کی مدد سے متعدد شہریوں کو ملتان اور لاہور میں جعلی بھرتی کروایا تھا،ان شہریوں کو بھرتی کے جعلی لیٹر بھی جاری کئے تھے،ذرا ئع کے مطا بق مذکو ر ہ اہلکا ر جا تی عمر ہ سمیت د یگر حساس مقامات پر بھی ڈ یو ٹی دے چکے ہیں ۔ پو لیس نے آئی جی آفس کے ملازم غلام محی الدین کے بیان پر مقدمہ درج نمبر 521\15در ج کر لیا پو لیس کے مطا بق مزید تفتیش جاری ہے۔

جعلی بھرتیاں

مزید : علاقائی