پاکستان دنیا کے کسی بھی حصے میں دہشتگردی کا مخالف ہے،ممنون حسین

پاکستان دنیا کے کسی بھی حصے میں دہشتگردی کا مخالف ہے،ممنون حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد ( آئی این پی ) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان شام سمیت دنیا کے کسی بھی حصے میں دہشتگردی کی ہر صورت کا مخالف ہے اور دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے شام میں تباہ کاریاں کی مذمت کرتا ہے۔ وہ پیر کو یہاں ایوان صدر میں شام کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر ائیر مارشل ریٹائرڈ اطہر حسین بخاری سے گفتگو کر رہے تھے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ شام کی صورتحال سے متعلق پاکستان کا موقف بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہے جو کہ جنگ کے خاتمہ، پرتشدد کارروائیوں اور شام کی خودمختاری کے احترام سے متعلق ہے۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان کے شام کے ساتھ تعلقات کثیر الجہتی اور گہرے ہیں جو کہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان شام کے ساتھ تمام شعبوں میں برادرانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے نامزد سفیر ائیر مارشل ریٹائرڈ اطہر حسین بخاری کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
ممنون حسین

مزید :

علاقائی -