شیرا کوٹ،ڈکیت گینگ کاملزم سرغنہ سمیت گرفتار

شیرا کوٹ،ڈکیت گینگ کاملزم سرغنہ سمیت گرفتار

لا ہور (کرا ئم سیل )شیرا کوٹ پولیس نے جاوید عرف جیدو عرف ڈاکٹر ڈکیت گینگ کے 2ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے5موبائل فون اورناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوشیرا کوٹ حسن رضانے پولیس کی خصوصی ٹیم کے ہمراہ جاوید عرف جیدو عرف ڈاکٹر ڈکیٹ گینگ کے 2ملزمان کو اس وقت گرفتار کیا جب ملزمان واردات کی نیت سے بابا ظہوری قبرستان میں بیٹھے واردات کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔گرفتار ملزمان میں جاوید عرف جیدو عرف ڈاکٹر اور ایم لیاقت شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ مزید تفتیش کے لئے ملزمان کو شعبہ ہائے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے جن سے مزید برآمدگی اور انکشافات کی توقع ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد اقبال نے جاوید عرف جیدو عرف ڈاکٹر ڈکیت گینگ کی گرفتار ی پر ایس ایچ او شیرا کوٹ حسن رضا اور پولیس کی خصوصی ٹیم کو شاباش دی۔

مزید : علاقائی