لٹن روڈ ،وکیل بہن بھائی پر ٹریفک واردنز کاتشدد،مقدمہ درج

لٹن روڈ ،وکیل بہن بھائی پر ٹریفک واردنز کاتشدد،مقدمہ درج

لا ہور (کرا ئم سیل )لٹن روڈ میں گز شتہ روزہائی کورٹ کے وکیل اور ان کی ہمشیرہ کو ٹریفک وارڈنز نے گاڑی سے نکا ل کر تشدد کا نشا نہ بنا ڈالا ۔اطلاع ملتے ہی پو لیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔مقا می لو گوں کا سی ٹی او لاہورسمیت ٹریفک اہلکاروں کے خلاف شدید احتجاج ۔ٹریفک کا نظام بری طرح معطل ہو گیا ۔گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گیں۔ پو لیس کے اعلیٰ افسران کے حکم پر چار اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر تے ہو ئے کاروائی کا آ غا ز کر دیاگیا۔ بتا یا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ وحید اپنی بہن ایڈووکیٹ نسرین کے ساتھ عابد مارکیٹ سے اپنی گاڑی میں جا ر ہے تھے کے ڈیوٹی پر موجود ٹریفک واردنز نے ان کی گاڑی کو روک لیا تلخ کلا می کے بعد وارڈن ندیم اور ارشد نے ان کو گاڑی سے نکال کر مارنا شروع کر دیا جس سے نسرین حمید کے کپڑے پھاڑ دیے جس پر علاقہ مقیم سراپا احتجاج بن گئے پو لیس نے دو نا مز د سمیت 4نامعلوم افراد کے خلاف مقد مہ درج کر لیا ۔

مزید : علاقائی