سٹی ڈویژ ن پولیس ملزموں کیخلافبلا امتیاز کارروائی میں مصروف ہے،محمد نوید

سٹی ڈویژ ن پولیس ملزموں کیخلافبلا امتیاز کارروائی میں مصروف ہے،محمد نوید
سٹی ڈویژ ن پولیس ملزموں کیخلافبلا امتیاز کارروائی میں مصروف ہے،محمد نوید

  

لاہور(انٹر ویو:ملک خیام رفیق)شہریوں کے جان ومال کی تحفظ اولین ترجیح ہے۔امن کی خاطر دن رات کی پروہ کیے بغیر سٹی ڈویژ ن پولیس کام کرہی ہے ۔جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ ہو چکا ہے اکثر علاقہ چھوڑ کر بھاگ گئے اور بیشتر جیل کی ہوا کھا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایس پی انویسٹی گیشن سٹی محمد نوید نے ’’پاکستان‘‘سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ رواں سال کے دوران انویسٹی گیشن پو لیس کو 9247مقدمات دیے گئے جن میں سے 6014مقدمات کا چالان پیش کیا گیا جبکہ474مقدمات جھوٹے ثابت ہو نے پر خارج کر دیے گئے۔جبکہ ڈکیتی کے 8،رابری کے 126،مو ٹر سائیکل چھیننے کے 42مقدمات چالان کیے گئے۔رواں سال کے دوران120ڈکیت گینگز کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے تقریبا 2کروڑنقدی،8 کلاشنکوف،28رائفلیں ،103بندوقیں،229پسٹل،8ریوالور،5خنجراور1218گولیا ں برآمد کی گئیں۔جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 74گلو گراہیروئن،379گلو گرام چرس،13کلو افیون،3کلو گرام پوست اور634لیٹر شراب برآمدکی گئی۔اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کے دوران اے کٹیگری 113،بی کے752،ٹاپ ٹین کے4اور ہیڈ منی کا1ملزم گرفتار کیا گیا ۔محنت سے کام کرنے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں جبکہ محکمہ کی بدنامی بننے والے ملازمین کیخلاف سخت کارروائی کی جاتی ہے ۔ڈویژن کی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر چیک کرتا ہوں ۔کسی بھی قسم کی وارادات پر ایس ایچ او کے ساتھ انچارج انویسٹی گیشن بھی موقع پر پہنچتا ہے تاکہ شواہدضائع نہ ہوں ۔ شہریوں کے لیے میرے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ہر شہری بلاخوف آکر اپنا مسئلہ بتا سکتا ہے جس کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔جرائم میں نمایاں کمی اس بات کا ثبوت ہے کے گزشتہ سال کے مقابلہ میں اس سال پولیس کی کارکردگی پہلے سے بہت بہتر ہے۔

مزید : علاقائی